Friday, April 26, 2024

عدالتی فیصلے سے نظریہ ضرورت ہمیشہ کیلئے دفن ہو گیا، شہباز شریف

عدالتی فیصلے سے نظریہ ضرورت ہمیشہ کیلئے دفن ہو گیا، شہباز شریف
April 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - شہباز شریف کا کہنا ہے عدالتی فیصلے سے نظریہ ضرورت ہمیشہ کیلئے دفن ہو گیا۔

شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہماری ڈکشنری میں انتقام کا لفظ نہیں، البتہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو توڑ کر رہیں گے۔ عدالتی فیصلے پر پوری قوم کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے فیصلے سے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا۔ یہ نہ کسی کی ہار ہےنہ کسی کی جیت ہے، یہ آئین اورعدلیہ اور پاکستان کی جیت ہے۔ عدلیہ نے صرف اور صرف میرٹ اور پاکستان کو سامنے رکھ کر فیصلہ دیا۔ متحدہ اپوزیشن کے سربراہ اور اتحادیوں کے ساتھ دینے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان کے آئین کی جیت ہوئی۔ ہم جمہوریت کی بحالی کی طرف بڑھیں گے۔ ہم عوام کو معاشی حقوق دلوائیں گے۔ جب ہم الیکشن کی طرف جاتے ہیں تو صاف اور شفاف الیکشن ہوں جبکہ رہنما ایم کیو ایم  خالد مقبول صدیقی نے کہا عدالتوں اور انصاف پر یقین بڑھا۔ امید ہے نئی قیادت تمام لوگوں کو برابر کا حقدار اور وفادار سمجھے گی۔ عدالتی فیصلے پر یہ کہوں گا کہ یہ پاکستان اور سب کے حق میں ہوا ہے۔