Wednesday, May 8, 2024

عدالتی بینچ پر اعتراض اٹھانا بالکل درست ہے، مراد علی شاہ

عدالتی بینچ پر اعتراض اٹھانا بالکل درست ہے، مراد علی شاہ
February 26, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں عدالتی بینچ پر اعتراض اٹھانا بالکل درست ہے۔

اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں خود کہتا رہا چیف جسٹس تم اتنے کم میں کیوں بکے ہو، انتظامیہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی کو جوابدہ نہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر وقت نااہلی کی تلوار لٹکتی رہے گی تو کام کون کرے گا؟ آئین کا دفاع کسی وردی والے نہیں، ارکان پارلیمان نے کرنا ہے، اسمبلی کی مدت پوری نہ ہونے سے جمہوریت کمزور ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ توہین عدالت سے ڈرایا جاتا ہے، لیکن اب توہین سے ڈر نہیں لگتا، بھارت میں ججوں کے مواخذے کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے۔