Friday, May 17, 2024

ہمیں بتایا گیا تھا نواز شریف جائیداد کے معاملے پر فارغ ہوا، عمران خان

ہمیں بتایا گیا تھا نواز شریف جائیداد کے معاملے پر فارغ ہوا، عمران خان
May 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہےہمیں بتایا گیا تھا نواز شریف جائیداد کے معاملے پر فارغ ہوا۔ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، پاؤں میں سوجن کے باوجود پیش ہورہا ہوں۔

عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں انکی طرح نہیں جو مرضی کا فیصلہ نہ آئے تو ججز کے خلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں، دو بار قتل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فائز عیسی سے بھی جواب لینا ہے، بعد میں اندازہ ہوا اس کا مقصد کچھ اور تھا، جسٹس فائز عیسی کیخلاف ریفرنس فیض حمید سے بھی اوپر سے آیا تھا۔

عمران خان مزید بولے شکست سے خوفزدہ حکومت آئین اور سپریم کورٹ تباہ کرنا چاہتی ہے، چیف جسٹس سے کہتے ہیں ہم انکے ساتھ ہیں۔

عمران خان نے عوام سے چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلنے کی اپیل کردی۔ ہفتے کی شام کو لاہور کی ریلی کی قیادت وہ خود کریں گے۔