Friday, May 3, 2024

عدالت نے شہباز گل کی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور کرلی

عدالت نے شہباز گل کی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور کرلی
August 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

شہباز گل کی اسلحہ برآمدگی کے کیس میں ڈیوٹی مجسٹریٹ نصیر الدین نے محفوظ فیصلہ سنایا دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل کی ضمانت 25 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کیس میں عمران خان کی بنی گالا رہائش گاہ کے سرچ وارنٹس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے مجسٹریٹ سے اجازت کیلئے درخواست بھی تیار کرلی، پولیس حکام کا موقف ہے کہ شہباز گل کیس کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے عمران خان کے گھر کی تلاشی لینا ہوگی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز شبیر کیس تفتیش کے مراحل میں ہے اور اس دوران تفتیش کے متعلق غلط افواہیں پھیلانا کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔