عدالت نے رانا ثناء اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

گوجرانوالہ (92 نیوز) - گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ مسترد کر دی، مقدمہ کی اخراج رپورٹ مرتب کرنے پر ایس پی انویسٹی گیشن گجرات، متعلقہ ڈی ایس پی اور تفتیشی افسر کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس افسران کو طلب کرلیا، مزید سماعت سات مارچ تک ملتوی کردی۔
رانا ثناء اللہ کے خلاف اداروں کو دھمکانے، چیف سیکرٹری کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔