Saturday, April 20, 2024

عدالت کے پاس ملک میں سیاسی نظام کی تبدیلی کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں، سپریم کورٹ

عدالت کے پاس ملک میں سیاسی نظام کی تبدیلی کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں، سپریم کورٹ
May 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا، قرار دیا کہ صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں۔

صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے تحریر کیا، قرار دیا کہ صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ صدارتی نظام سے متعلق درخواستوں میں سیاسی نوعیت کا سوال اٹھایا گیا اور سیاسی نوعیت سے متعلق سوال پر آئین اور قانون میں رہنمائی موجود نہیں۔

عدالت نے تحریر کیا کہ آئینی رہنمائی کی عدم موجودگی میں سیاسی سوال پر فیصلہ دینے کی پوزیشن میں نہیں، درخواست گزار اور انکے وکلاء سے دو سوال پوچھے گئے۔ عدالت کے پاس ملک میں سیاسی نظام کی تبدیلی کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں، درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات درست ہیں اور صدارتی نظام پر ریفرنڈم کرانے سے متعلق درخواستیں نا قابل سماعت ہیں۔