Wednesday, April 24, 2024

عدالت کا شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی کو رہا کرنے کا حکم

عدالت کا شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی کو رہا کرنے کا حکم
August 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے ملزم نعمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا ہے، تحریری حکمنامہ میں عدالت نے کہا مدعی اہلکار کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا نا ملزم کا کوئی خاص کردار ثابت ہوا، اگر مستقبل میں شواہد مل جائیں تو عدالت کی اجازت سے ملزم کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

پولیس نے ملزم سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل کرنے کی استدعا کی تھی۔