لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء اسدعمر نے وزیرِخزانہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ڈالر نیچے لانے کا دعویٰ کرنے والوں نے ڈالر کو بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔
جو 200 سے ڈالر نیچے لانے کا دعویٰ کر کے آئے تھے انہوں نے ڈالر 240 سے اوپر پہنچا دیا. جھوٹی انا سے اربوں ڈالر کی ترسیلات زر اور برآمدات کا نقصان، ہزاروں کاروبار تباہ، لاکھوں افراد بےروزگار کر دیئے. اس تباہی کی ذمہ داری کون اٹھائے گا؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 26, 2023
جمعرات کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ جھوٹی انا سے عوام کے کاروبار تباہ اور لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔
خیبر پختون خواہ نگران کابینہ میں تمام پی ڈی ایم سے وابستہ لوگوں کی کابینہ بنا کر ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا کہ آئن موجودہ نطام میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 26, 2023
اسد عمر نے مزید لکھا کہ خیبر پختونخوا نگران کابینہ میں تمام پی ڈی ایم سے وابستہ لوگوں کی کابینہ بنا کر ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا کہ آئین موجودہ نطام میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔
ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بولے 200 کا ڈالر دینے والے ارسطو نے ڈالر 250 روپے سے بڑھا دیا۔ بینکوں میں بھونچال ہے، لوگ دھکے کھا رہے ہیں، فوری الیکشن نہ ہوئے تو قحط زدہ قوم کے غضب کے آگے کوئی نہیں کھڑا ہو سکے گا۔