Saturday, April 20, 2024

ڈالر نے نئی تاریخ رقم کر دی، اوپن مارکیٹ میں قیمت دو سو روپے سے بڑھ گئی

ڈالر نے نئی تاریخ رقم کر دی، اوپن مارکیٹ میں قیمت دو سو روپے سے بڑھ گئی
May 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ڈالر نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت دو سو روپے سے بڑھ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر دو سو روپے پچاس پیسے کا ہو گیا۔

امریکی ڈالر کی بلند  پرواز اور بلند ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ کی بات کی جائے تو امریکی ڈالر پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈبل سینچری کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے ڈھائی روپے اضافے کے بعد200 روپے 50 پیسے  کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک  مارکیٹ میں  بھی امریکی ڈالر آؤٹ کنٹرول ہو کر 2 روپے 65 پیسے کے بڑے  اضافے کے بعد 198.39 روپے   کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

معاشی ماہر نعمان عبد المجید کہتے ہیں سیاسی عدم استحکام تمام صورتحال  کی بڑی وجہ  اور مشکل و غیر مقبول فیصلے ہر صورت کرنا ہونگے۔

ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان  مسلسل دوسرے روز برقرار ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں300پوائنٹس  کے اضافے کے بعد 43 ہزار نفسیاتی حد   ایک بار پھر بحال  ہوگئی اور کاروبار کا  اختتام  43 ہزار 26 پوائینٹس کی سطح پر ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 0 اعشاریہ7فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

دوسری جانب  مقامی  مارکیٹ میں  24 قیراط فی تولہ  سونا 300 روپے کے  اضافے سے ایک لاکھ 38 ہزار 4 سو  روپے  10گرام 24 قیراط  سونا  258روپے اضافے سے118656روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی بازار میں  17 ڈالر کمی سے فی اونس سونا  1816 ڈالر کی سطح پر آ گیا  ۔