ڈالر مزید ایک روپیہ 51 پیسے مہنگا، 203 روپے 86 پیسے کا ہوگیا

کراچی (92 نیوز) - انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ 51 پیسے مہنگا ہوکر 203 روپے 86 پیسے کا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 1172 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کا کہنا ہے آج کرنسی اور اسٹاک مارکیٹ نے بھی بوگس اور غیر سنجیدہ بجٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔