Friday, March 29, 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوکر 192 روپے 53 پیسے کی بلند ترین سطح پر آگیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوکر 192 روپے 53 پیسے کی بلند ترین سطح پر آگیا
May 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – امریکی ڈالر کی 200 کے فگرز کی طرف پیش قدمی تیز ہوگئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں 76 پیسے مہنگا ہوکر 192 روپے 53 پیسے کی بلند ترین سطح پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 194 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستانی روپیہ کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں بے قدری کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 76 پیسے مہنگا ہوکر 192 روپے 53 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آخری 15 روز کی بات کی جائے تو اس دوران انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 90 پیسے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی آج امریکی ڈالر نے پاکستانی روپیہ کو خوب آنکھیں دکھائی اور 1 روپے مہنگا ہوکر 194 روپے کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے موجودہ صورتحال کو بہتر کرنے اور پرانے قرضوں کی ادائیگی کیلئے آئی ایم ایف کے پاس لازمی جانا ہوگاہم اس وقت آئی ایم ایف پروگرام میں نہیں ہیں تاہم ایک بار پروگرام شروع ہوگیا تو لوگوں کا اعتماد بحال ہوجائے گا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 588 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 43 ہزار 486 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، مارکیٹ میں 1.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔