Saturday, April 20, 2024

ڈالر مزید ایک روپیہ 21 پیسے مہنگا، قیمت نئی بلند ترین سطح 207 روپے 67 پیسے پر پہنچ گئی

ڈالر مزید ایک روپیہ 21 پیسے مہنگا، قیمت نئی بلند ترین سطح 207 روپے 67 پیسے پر پہنچ گئی
June 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پٹرولیم قیمتوں بڑھانے کے باوجود امریکی ڈالر کی اڑان نہ تھمی، انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ 21 پیسے مہنگا ہوگیا، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 207 روپے 67 پیسے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہو کر 208 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ 11 اپریل سے اب تک ڈالر 24 روپے سے زائد مہنگا ہوا، 2 ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 23 روہے 50 پیسے مہنگا ہوا۔ ڈالر مہنگا ہونے سے ملک پر عائد واجب الادا قرضوں کی شرح 3 ہزار ارب روپے تک بڑھ گئے۔