Friday, May 3, 2024

ڈالر کی آج پھر اُونچی اُڑان، انٹر بینک میں 7 روپے 17 پیسے مہنگا، قیمت 262 روپے 60 پیسے ہوگئی

ڈالر کی آج پھر اُونچی اُڑان، انٹر بینک میں 7 روپے 17 پیسے مہنگا، قیمت 262 روپے 60 پیسے ہوگئی
January 27, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ڈالر کی آج پھر اونچی اڑان سے روپیہ ہلکان ہوگیا، انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید سات روپے سترہ پیسے مہنگی ہوگئی، ڈالر انٹربینک میں 262  روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 8 روپے بڑھ گئی، 270 روپے میں فروخت ہونے لگا، دو روز کے دوران انٹربنک میں ڈالر 31 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا، ملک پر عائد واجب الادا قرضے 4 ہزار ارب روپے تک بڑھ گئے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 300 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 40537 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 7000 روپے اضافے سے دو لاکھ 2 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونا 6000 روپے اضافے سے 173610 روپے کا ہوگیا، 10 گرام 22 قیراط سونا 1,59,144روپے کا ہوگیا، عالمی بازار میں سونا 6 ڈالر کمی سے 1936 ڈالر فی اونس ہوگیا۔