Friday, May 17, 2024

ڈالر مزید 3 روپے مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح 308 روپے پر پہنچ گیا

ڈالر مزید 3 روپے مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح 308 روپے پر پہنچ گیا
May 23, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح 308 روپے پر پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مندی کا رجحان رہا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوگیا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 308 روپے پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 71 پیسے کا اضافہ ہوا، جہاں ڈالر 287 روپے 15 پیسے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مندی کا رجحان رہا، مثبت ہندسوں سے شروع ہونے والے کاروبار کا اختتام منفی ہندسوں پر ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 95 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 99 کی سطح پر بند ہوا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 37 ہزار 200روپے پر آگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 85 پیسے کی کمی سے 2 لاکھ 3 ہزار361 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1959 ڈالر پر آگیا۔