Friday, April 26, 2024

ڈالر مہنگا اور معیشت تباہ، شہباز شریف! مزہ آیا اچکن سلوا کر،عمران خان

ڈالر مہنگا اور معیشت تباہ، شہباز شریف! مزہ آیا اچکن سلوا کر،عمران خان
May 18, 2022 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے، معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ شہباز شریف! مزہ آیا اچکن سلوا کر۔

گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان بولے ملک صحیح راستے پر آیا تو ڈاکوؤں نے امریکا سے مل کر حکومت گرا دی۔ یہ پھنس گئے، آگے سمندر اور پیچھے عمران خان ہے۔ ہر ڈاکو کا وقت آتا ہے، دونوں بھائیوں کا بھی وقت آگیا۔ عوام کا سمندر آئے گا جو سب کو بہا کر لے جائے گا۔ انہوں نے کہا شہباز شریف سے پیسے بھی نکالیں گے، جیل میں بھی ڈالیں گے۔ سب سے زیادہ خوش زرداری ہے کیونکہ گالیاں شہباز شریف کو پڑ رہی ہیں۔ ان چوروں ڈاکوؤں نے بیرونی سازش کے  ذریعے حکومت گرائی۔ آصف زرداری کو پیسے کی بیماری ہے وہ بہت خوش ہے۔

عمران خان نے کہا ساری قوم نے میرے ساتھ نکلنا ہے۔ جب میں آپ کو اسلام آباد کے لیے کال دوں گا میرا گوجرانوالہ اسلام آباد مارچ کے لیے تیار رہے۔