Saturday, April 20, 2024

ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 181 روپے 25 پیسے کا ہوگیا

ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 181 روپے 25 پیسے کا ہوگیا
March 21, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، قیمت 181 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 68 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈالر کی قیمت 181 روپے 25 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ یکم مارچ سے ابتک ڈالر 3 روپے 63 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہوا، تاریخ میں پہلی بار ڈالر 182 روپے سے تجاوز کرگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 182 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، فی تولہ 24 قیرط سونا 700 روپے اضافے سے 130700 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام 24 قیرط سونا 600 روپے اضافے سے 112054 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام 22 قیراٹ سونا 102716 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر اضافے سے 1510 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

ادھر دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 43 ہزار 230 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران 0 اعشاریہ 47 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔