Friday, April 26, 2024

ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں 179 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا

ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں 179 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا
March 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ڈالر کی قدر میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 179 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

تین ہفتوں کے  دوران انٹربینک میں ڈالر ڈھائی روپے سے زائد مہنگا ہو گیا۔ آج انٹربینک میں  ڈالر پھر چھلانگ لگا کر 179 روپے 22 پیسے پر جا پہنچا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 180 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا۔

ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل مہنگا ہونے سے درآمدی بل بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اس لئے روپے پر دبائو بڑھتا جارہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کے اتار چڑھائو سے سرمایہ کاروں کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔ صورتحال ایسی ہی رہی تو آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید بڑھ جائے گی۔