Saturday, May 18, 2024

ڈالر کی قدر بڑھنے اور طلب میں کمی سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا

ڈالر کی قدر بڑھنے اور طلب میں کمی سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا
December 16, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا۔ ڈالر کی قدر بڑھنے اور طلب میں کمی سے خام تیل کے نرخ گرے۔

امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.17 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نرخ 76.11 ڈالر ہو گئے ۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل نرخ 1.49 ڈالر  کمی کے بعد81.21 ڈالر ہو گئے۔

سونے کی قیمت میں 2 ڈالر 76 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت ایک ہزار 779 ڈالر 61 سینٹ ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 10 سینٹ کمی کے بعد 23 ڈالر 21 سینٹ ہو گئی۔

کساد بازاری کی خدشات پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس 764 پوائنٹس گر گیا جس کے بعد انڈیکس33 ہزار 202 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 100 پوائنٹس  کمی کے بعد3 ہزار 895 پوائنٹس پر بند   ہوا جبکہ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس  میں 360 پوائنٹس     کی کمی ہوئی  جس کے بعد  انڈیکس10 ہزار 810 پوائنٹس پر بند ہوا۔