لندن (92 نیوز) - وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے ڈالر کی بڑھتی قیمت گزشتہ حکومت کی معاشی تباہی کا نتیجہ ہے۔
جمعہ کو لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، وہ بیس لاکھ بندے کہاں سے لائے گا۔ پی ٹی آئی کو اسلام آباد آنے یا نہ آنے دینے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔ نوازشریف سے رہنمائی لینے کے لیے انگلینڈ آئے ہیں۔