کراچی (92 نیوز) - کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اُڑان نیچے آنے لگی۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈیڑھ روپے سستا ہو گیا، جبکہ اسٹاک مارکیٹ 179 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 325 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کو آخر کار بریک لگ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کمی سے 294 روپے 92 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈیڑھ روپے کی بڑی کمی سے 301 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت نمبرزپر ہوا، مارکیٹ 179 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 325 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
دن بھر مجموعی طور پر 321 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا 154 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 144 کے شیئرز میں کمی ہوئی، آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 48,397 جبکہ کم ترین سطح 47,893
رہی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، فی تولہ سونا 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونا 1029 روپے اضافے سے 1 لاکھ 92 ہزار 9 سو 1 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا پانچ ڈالر سستا ہوکر 1900 ڈالرفی اونس کی سطح پر آگیا۔