Thursday, April 25, 2024

ڈالر ایک روپے 64 پیسے مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح 205 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا

ڈالر ایک روپے 64 پیسے مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح 205 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا
June 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ڈالر کی روپے کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں مسلسل اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 64 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح 205 روپے 50 پیسے پر آگیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 51 پیسے مہنگا ہوکر 203 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 40 ہزار930 پوائینٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔