Wednesday, April 24, 2024

ڈالر ڈبل سنچری کے قریب، ایک روپیہ 56 پیسے مہنگا ہوکر 195 روپے 74 پیسے کا ہوگیا

ڈالر ڈبل سنچری کے قریب، ایک روپیہ 56 پیسے مہنگا ہوکر 195 روپے 74 پیسے کا ہوگیا
May 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - معیشت کی غیریقینی صورتحال میں ڈالر ڈبل سنچری بنانے کے قریب پہنچ گیا۔

آج انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ 56 پیسے مہنگا ہوکر 195 روپے 74 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 198 روپے پر پہنچ گیا۔

نئی حکومت آنے کے بعد سے اب تک ڈالر تیرہ روپے تک مہنگا ہوچکا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضوں کا بوجھ 1500 ارب روپے تک بڑھ گیا۔