Friday, March 29, 2024

ڈالر ایک روپیہ 12 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہوگیا ، اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

ڈالر ایک روپیہ 12 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہوگیا ، اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان
September 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 12 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کا روبار میں منفی رجحان رہا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 92 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبارکےدوران امریکی کرنسی ڈالرکی اونچی اڑان کاسلسلہ نہ تھم سکا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 12 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 241 روپے کی سطح پر ہی مستحکم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی ہندسوں کے ساتھ ہوا ہنڈریڈ انڈیکس میں 92 پوائنٹس کی کمی آگئی جبکہ انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 96 پیسے مہنگا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کا اختتام منفی ہندسوں پر سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیے اور خریداری کے بجائے شئیرز کی فروخت کو ترجیح دی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس 92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41679 پوائنٹس پر بند ہوا دن بھر 333 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا 202 کے شیئرز کی مالیت میں کمی جبکہ 112 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت کم ہوگئی فی تولہ سونا 850روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار روپے 10 گرام سونا 728 روپے کم ہوکر 1 لاکھ32  ہزار 8 سو 88 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر کمی کے بعد 1667 ڈالر ز پر پہنچ گیا۔