Friday, April 19, 2024

ڈالر ریکارڈ سطح 194 روپے 18 پیسے پر پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

ڈالر ریکارڈ سطح 194 روپے 18 پیسے پر پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
May 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – انٹربینک میں ڈالر نئی بلند ترین سطح 194 روپے پر پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان رہا۔

انٹربینک میں ڈالر کی بلند اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، روپے کی قدر میں مزید ایک رویپہ 65 پیسے کمی آگئی، انٹربینک میں ڈالر نئی بلند ترین سطح 194 روپے 18 پیسے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے اضافہ ہوا، ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 195.50 کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 819 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس 42 ہزار 500 پوائنٹس سے نیچے آگیا۔