Friday, May 3, 2024

ڈالر 1 روپے 58 پیسے مہنگا ہوکر 261 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں مندی

ڈالر 1 روپے 58 پیسے مہنگا ہوکر 261 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں مندی
February 28, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 58 پیسے مہنگا ہوکر 261 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 273 پوائنٹس کی کمی ہوئی، صرافہ مارکیٹ میں سونا بھی مہنگا ہوگیا۔

آج انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر تگڑا ہوگیا، ڈالر 1 روپے 58 پیسے مہنگا ہوکر 261 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے مہنگا ہوکر 267 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، اسٹاک مارکیٹ  میں 273 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 40 ہزار 510 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، دوران ٹریڈنگ  مارکیٹ میں صفر اعشاریہ 63 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 94 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 66 ہزار 666 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر کی کمی سے ایک ہزار 810 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔