Friday, April 19, 2024

ڈاکٹرعارف علوی نے سپریم کورٹ میں تین نئے ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

ڈاکٹرعارف علوی نے سپریم کورٹ میں تین نئے ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی
November 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے سپریم کورٹ میں تین نئے ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی۔  

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید بھی بطور سپریم کورٹ جبکہ جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

صدر عارف علوی نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی ہے۔