Friday, May 3, 2024

ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی

ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی
March 15, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی۔

مبینہ آڈیو  میں یاسمین راشد کہہ رہی ہیں کہ خان صاحب نے کہا ہے سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بولیں بندے لے کر زمان پارک پہنچیں، جو نہ آیا اسکو ٹکٹ نہیں ملے گا۔

اعجاز شاہ نے جواب میں بندے لانے کی حامی بھری۔

ادھر فواد چودھری نے اوورسیز پاکستانیوں سے احتجاج  کی اپیل کی ہے۔بیان میں کہا کہ پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے سامنے جمع ہوکر احتجاج ریکارڈ کرائیں۔