Thursday, April 25, 2024

ڈاکوؤں نے لیگی سینیٹرنہال ہاشمی کے گھر کا صفایا کردیا

ڈاکوؤں نے لیگی سینیٹرنہال ہاشمی کے گھر کا صفایا کردیا
October 17, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی ملیر میں ڈاکوؤں نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کے گھر کا صفایا کردیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ملیر میں ڈاکوؤں نے مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر نہال ہاشمی کے گھر کا صفایا کردیا،ملزم گھروالوں کو یرغمال بناکر سونا، غیرملکی کرنسی اور موبائل فونز سمیت دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے،اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور گھر میں موجود افراد سے معلومات حاصل کیں۔