Friday, April 19, 2024

کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا

کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا
December 12, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، گھریلو، صنعتی اور سی این جی صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ   پبلک ٹرانسپورٹ نایاب ہونے سے سڑکوں پر سناٹا چھاگیا ،   دفاتر جانے والوں کو بھی  مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہ اہے ۔ ایس ایس جی سی کی نا اہلی پر گیس بحران شدت اختیار کرگیا، کبھی گیس پریشر کی کمی تو کبھی دیگر جواز پیش کئے جا رہے ہیں مگر صارفین کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی ۔ سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر پبلک ٹرانسپورٹ نایاب ہو گئی جس سے دفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فیصلے کے خلاف سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشنز سراپا احتجاج بن گئی اور  شاہراہ فیصل بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے ۔