دعا زہرہ کے والد کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل

کراچی (92 نیوز) - دعا زہرہ کے والد نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنایا، رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر17 سال بتائی گئی، نادرا ریکارڈ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14 سال ہے۔ تعلیمی اسناد اور کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14 سال ہے۔ پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 8 جون 2022 کو دعا زہرا کو اسکی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔