Tuesday, April 23, 2024

دعا زہرہ کیس میں اہم موڑ، نکاح نامہ جعلی نکلا

دعا زہرہ کیس میں اہم موڑ، نکاح نامہ جعلی نکلا
May 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرا کیس میں نیا اور اہم موڑ آ گیا۔ لڑکی کی جانب سے پیش کیا گیا نکاح نامہ جعلی نکلا۔

اے وی سی سی پولیس نے جعلی نکاح نامہ پر گواہ بنے والے اصغر  نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ اے وی سی سی ذرائع کے مطابق   اصغر کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے جبکہ  لڑکی کا 164 کا بیان  کینسل  اور  کیس لاہور سے کراچی منتقل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب  لاہور  میں پولیس  نے دعا زہرا کا نکاح پڑھانے والے  نکاح خواں  قاری حافظ غلام مصطفی  کو  حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا  ہے۔ پولیس کے مطابق   قاری غلام مصطفی حسن مارکیٹ  نیو سمن آباد لاہور کا رہائشی  ہے اور اس  نے دعا زھرا کا بوگس نکاح پڑھایا تھا ۔

دعا زہرہ  نامی کم عمر لڑکی  گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی تھی  جس کے کچھ روز بعد لڑکی کے لاہور میں ظہیر احمد نامی لڑکے سے نکاح کا انکشاف ہوا تھا۔