Thursday, March 28, 2024

دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال ہے، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع

دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال ہے، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع
July 4, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - تاریخ کے سب سے بڑے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان نکلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں دعا زہرا کو "مائنر" لکھا گیا۔

عدالت میں دعا زہرا کی عمر سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دعا کی عمر 15 سے 16 برس ہے، عدالت نے مدعی کے وکیل کو میڈیکل رپورٹس کی نقول فراہم کرکے سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔

جوڈیشل مجسٹریت شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی، دعا کی عمر سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمرپندرہ سے سولہ برس ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈینٹل ایگزمینیشن کے مطابق دعا زہرا کی عمرا 13 سے 15 برس کے درمیان ہے۔

ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔ میڈیکل بورڈ کے اتفاق رائے کے مطابق دعا کی عمر 15 سے 16 برس کے درمیان ہے۔

عدالت نے مدعی کے وکیل کو میڈیکل رپورٹس کی نقول فراہم کرکے سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔

دعا زہرا کے والد کے وکیل نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ سے تصدیق ہوگئی کہ دعا کی عمر 15 برس ہے۔ سندھ اور پنجاب کے قانون میں پندرہ سال کی عمر میں شادی نہیں ہوسکتی۔

دعا کے والد کے وکیل نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹس کے بعد دعا کے مبینہ شوہر ظہیر کو فوری گرفتار کیا جائے اور اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔