لاہور (92 نیوز) - دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔
جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے ؟ جس پر وکیل رائے خرم نے عدالت کو بتایا 16 اپریل کو اغوا کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔
جسٹس عالیہ نیلم نے کہا تو ابھی تک آپ کیا کر رہے ہیں ؟ آپ کو کیسے پتا چلا پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے ؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ تفتیشی افسر کا بیان ہے وہ معاملے کو ری انوسٹی گیٹ کر رہے ہیں ، خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی ، عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جا سکے ۔
عدالت نے 14 جولائی تک ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔