Thursday, March 28, 2024

دعاؤں کیلئے پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ارشد ندیم

دعاؤں کیلئے پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ارشد ندیم
August 8, 2022 ویب ڈیسک

برمنگھم (92 نیوز) - گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے دعاؤں کے لئے پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو ایونٹ کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے عالمی مقابلوں کے لئے بھی بھرپور تیاری کروں گا، انہوں نے کہا کہ وہ گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پراعتماد تھے۔

فتح کے بعد ارشد ندیم نے سپورٹس مین اسپرٹ کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے انجرڈ نیزہ باز نیرج چوپڑہ کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وہ بولے کہ نیرج چوپڑہ ہوتے توکھیل کا مزید مزہ آتا۔