Saturday, July 27, 2024

وزیراعلٰی سندھ کا بغیر پروٹوکول کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ  ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

وزیراعلٰی سندھ کا بغیر پروٹوکول کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ  ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
January 29, 2017
کراچی(92نیوز)وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ بغیر پروٹوکول کے شہر کے دورے پر نکلے، وزیر ٹرانسپورٹ اور مئیر کراچی کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کےمطابق  وزیراعلٰی سندھ کا بغیر پروٹوکول کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، چار گھنٹوں پر مشتمل دورے میں وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے طارق روڈ، یونیورسٹی روڈ، ملیر، منگھوپیر اور لیاری میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلٰی سندھ نے ڈی سی ویسٹ کو ہدایت کی کہ لیاری ایکپسریس وے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں،وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ میئر صاحب آپ بھی ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا کریں،جب تک ہم ان کے کاموں کے پیچھے نہیں پڑیں گے کام نہیں ہوگا۔ لیاری ایکسپریس وے کے دورے کے بعد وزیراعلیٰ  سندھ میئر کراچی، وزیر ٹرانسپورٹ اور وزیر بلدیات کے ہمراہ عبدالستار ایدھی گرین لائن منصوبے کا جائزہ لینے پہنچ گئےاور وزیر ٹرانسپورٹ کو روازنہ کی بنیاد پر کام کا معائنہ کرنے کی ہدایت کردی۔