Friday, May 3, 2024

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار
January 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔
کئی میدانی علاقوں میں پھر دھند نے ڈیرے ڈال لیئے۔
آج صبح سویرے ہلکی دھند سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
ادھر گوجرانوالا، علی پور چٹھہ اور گرد و نواح میں ہر چیز دھندلا گئی۔ اس کے علاوہ عارف والا میں دھند کے باعث حد نگاہ بیس میٹر رہ گئی جبکہ استور میں پارہ منفی نو، کوئٹہ منفی آٹھ جبکہ لاہور میں پانچ ڈگری تک گر گیا۔
دھند سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔