Saturday, May 18, 2024

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، بلاول

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، بلاول
April 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کہتے ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں لکھا کہ جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ساتھ دینا ہر ادارے اور پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ پارلیمان، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی متنازعہ سے دستوری کردار میں منتقلی آسان نہیں ہوگی۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے۔ ہم جمہوری راستے پر گامزن رہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔