Wednesday, April 24, 2024

ہیکرز کے حملے‘ پاکستان‘ امریکہ اور دیگر ممالک میں بڑی ویب سائٹس بند

ہیکرز کے حملے‘ پاکستان‘ امریکہ اور دیگر ممالک میں بڑی ویب سائٹس بند
October 22, 2016
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہیکرز نے پاکستان‘ امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں سرورز پر حملے کرکے دنیا کی بڑی ویب سائٹس بند کر دیں۔ ویب سائٹس کئی گھنٹوں بعد بحال ہو سکیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ٹویٹر سمیت سماجی رابطوں کی کئی ویب سائٹس پر سائبر حملوں نے صارفین کو مشکل میں ڈال دیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ اور برطانیہ میں موجود سرورز پر ہیکرز نے حملہ کیا جس کے باعث ٹویٹر، امیزون، نیٹ فلکس سمیت کئی بڑی ویب سائٹس کے سرورز بند ہو گئے جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک دنیا بھر میں صارفین ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔ ایف بی آئی اور امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے سائبر حملوں میں جدید کیمرے جیسے آلات کا استعمال کیا جو ویب سائٹس سے منسلک ہو جاتے ہیں۔ سائبر حملوں سے متعلق مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔