Tuesday, May 21, 2024

محکمہ کسٹمز نے جہلم ٹول پلازہ پر بھارتی کپڑا برآمد کر لیا

محکمہ کسٹمز نے جہلم ٹول پلازہ پر بھارتی کپڑا برآمد کر لیا
November 4, 2016
 

جہلم(92نیوز)محکمہ کسٹمز کے انسداد سمگلنگ سیل نے جہلم اور ہائی وے ٹول پلازہ پر ٹرک سے 5 ٹن بھارتی کپڑا برآمد کرلیا۔

محکمہ کسٹمز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضے میں لیا گیا بھارتی کپڑا بھارت سے کشمیر کے راستے لاہور لیجایا جا رہا تھا۔کپڑا سمگل کرنے کی کوشش میں تین سمگلروں کو بھی گرفتار کر لیاگیا ہے۔ٹرک میں 200 بیگز میں 4 ٹن سمگلڈ شدہ کورین کیمیکل  بھرا ہوا ہے۔ سامان میں 39 کاٹن چائنیز کراکری کے کاٹن بھی شامل ہیں۔قبضے میں لیے گئے سامان کی مالیت 1 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔قبضے شدہ سامان کو کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا۔