Friday, April 26, 2024

موجودہ نظام حکومت فرسودہ اور انسانیت کا دشمن ہے : سراج الحق

موجودہ نظام حکومت فرسودہ اور انسانیت کا دشمن ہے : سراج الحق
October 23, 2016
نوشہرہ (92نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق موجودہ نظام حکومت پر پھٹ پڑے۔ کہتے ہیں یہ نظام فرسودہ اور انسانیت کا دشمن ہے۔ حکمران کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں۔ اسٹیٹس کو کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ مخصوص ٹولے کی وجہ سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ موجودہ نظام انسانیت دشمن ہے۔ اس کی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے۔ خاص طبقے کی وجہ سے عوام پس رہے ہیں۔ ان حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھانا ہو گی۔ جاگیردارانہ نظام ملک کی جڑیں کھوکھلا کر رہا ہے۔ اسٹیٹس کو کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا امریکی ایجنڈے سے بھی نجات حاصل کرنا ہوگی۔ وقت آگیا ہے کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں اور پوری طاقت سے اس ٹولے کے ایجنڈے کو مسترد کر دیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا سندھ میں آج بھی اقلیتوں کو تحفظ نہیں جبکہ پنجاب میں جاگیر دار قابض ہیں۔ منافقت کے نظام سے عوام کو نقصان ہو رہا ہے۔