Friday, April 19, 2024

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت 82 ویں روز میں داخل ،وادی بھر میں بدستور کرفیو نافذ

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت 82 ویں روز میں داخل ،وادی بھر میں بدستور کرفیو نافذ
September 28, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی دہشت گردی بیاسی ویں روز میں داخل ہوگئی تعلیمی ادارے ،کاروباری مراکز بدستور بند متعدد مقامات  پر کرفیونافذ ہے۔ حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں حریت پسند نظر بند اور گرفتار ہیں۔حریت قیادت کی طرف سے مارچ کا اعلان کیاگیا ہے  جسے ناکام بنانے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے کرفیو میں سختی کردی۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں حریت پسندبرہان وانی کی شہادت کے بعد سے  حالات بد سے بدتر ہورہے ہیں ۔۔بھارتی فوجی بیاسی روز سے نہتے کشمیریوں پر تشدد کررہے ہیں مگر کشمیری آزادی کی جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ ۔کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ بھارت سے آزادی۔ حریت رہنما یاسین ملک کی طبعیت بگڑنے لگی اور انھیں چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے حریت قیادت کی طرف سے بھارتی مظالم کے خلاف مارچ کی کال دی گئی ہے جس پر کٹھ پتلی انتظامیہ نے کرفیو میں سختی کردی ہے۔ بیاسی  روز میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک سو پندرہ نہتے کشمیری شہید ہوچکے ہیں جبکہ گیارہ ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے پیلٹ گنز اور آنسوگیس کا استعمال بدستور جاری ہے۔ کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے بھارت سے آزادی اور مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ ریفرنڈم۔