Friday, April 19, 2024

شیخوپورہ : محکمہ انسداد دہشت گردی کا ایکشن‘ 6 دہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ : محکمہ انسداد دہشت گردی کا ایکشن‘ 6 دہشت گرد ہلاک
October 16, 2016
شیخوپورہ (92نیوز) کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شیخوپورہ بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے چھ دہشت گرد ہلاک کر دیے جبکہ تین سے چار دہشت گرد فرار ہو گئے۔ ملزموں کے قبضے سے جدید اسلحہ‘ بارودی مواد اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ بائی پاس کے قریب کارروائی کی گئی جہاں پر 9 سے 10 دہشت گرد سکیورٹی ایجنسیز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ فورس نے دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشت گرد موقع پر ہلا ک جبکہ 3 سے 4 فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ ہلاک دہشت گردوں سے 3 کلاشنکوف رائفلیں‘ 2پستول اور 2 کلو بارودی مواد، پرائما کارڈز اور 2موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔