Saturday, July 27, 2024

گوجرانوالا: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشتگرد گرفتار

گوجرانوالا: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشتگرد گرفتار
November 14, 2016
گوجرانوالا(92نیوز) سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی،تین دہشت گردگرفتاربارودی موادبرآمد ۔ تفصیلات کےمطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالا میں کامیاب کارروائی کرتےہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد شہر اور ایک مخصوص دربار پر کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر انہیں دھر لیا ہے ۔ تینوں دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔