Thursday, April 18, 2024

سی ٹی ڈی کی منگھوپیر میں کارروائی ،تین دہشتگرد ہلاک ، اولڈ کلفٹن سے اسلحے کی بوریاں برآمد

سی ٹی ڈی کی منگھوپیر میں کارروائی ،تین دہشتگرد ہلاک ، اولڈ کلفٹن سے اسلحے کی بوریاں برآمد
November 10, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سی ٹی ڈی  نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں جن کی شناخت الدین،اکبر جان اورآصف   کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔دوسری طرف پولیس نے اولڈ کلفٹن سے اسلحے سے بھری بوریاں برآمد کرلی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا ہے ۔ اس سے پہلے کلفٹن کے پوش علاقے،ٹیلی فون ایکسچنج والی گلہ میں قائم کچرا کنڈی میں بوریوں کی موجودگی پر پولیس پہنچی جہاں اس نے جانچ کی تو آتش گیر خطرناک اسلحہ برآمد ہوا ۔ پولیس نے بوریوں  کو بوٹ بیسن تھانے منتقل کردیا ۔ اسلحہ میں7 ایم فور رائفلز6 ایس ایم جیز،،،2 سیون ایم ایم رائفلز،ایک جی تھری 2 پوائنٹ ٹو ٹو تھری رائفلز 4بارہ بور، ایک ٹرپل ٹو، پستول،خنجر اور پولیس کیپ شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا اسلحہ کس کا ہے تحقیقات کررہے ہیں۔ بوٹ بیس تھانے میں سرکاری مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعات اور سندھ اسلحہ آرڈیننس کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی جانچ کے لیے فارنزک لیبارٹری بھیجاجائے گا۔ دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اسلحہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی   جبکہ وزیراعلیٰ نے مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔