Friday, March 29, 2024

سی ٹی ڈی نے سرگودھا سے 4 دہشتگرد گرفتار کرلئے

سی ٹی ڈی نے سرگودھا سے 4 دہشتگرد گرفتار کرلئے
October 30, 2016
سرگودھا(92نیوز)کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے ضلع سرگودھا  میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار   کرکے  اسلحہ اور خود کش جیکٹس برآمد کرلی ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق 4 دہشت گرد  سرگودھا میں جنرل بس سٹینڈ کے قریب عمرپارک  کے ایک مکان میں موجود تھے،،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور وہ سرگودھا میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،، دہشت گردوں کے قبضے سے 4 خودکش جیکٹس  اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں دائود خان،ممتاز خان، دلاور خان اور عبدالکریم شامل ہیں جنھیں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔