Thursday, March 28, 2024

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی ،چار دہشتگرد گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی ،چار دہشتگرد گرفتار ،اسلحہ برآمد
October 21, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں پولیس اور حساس اداروں نے چار خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پاک فوج پر حملوں ،،فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور عبادت گاہوں پر دستی بم حملوں میں ملوث تھے دہشت گردوں نے افغانستان میں جنگی تربیت حاصل کی تھی ۔ تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے اورنگی ٹاؤن  اور کورنگی بلال کالونی میں  کارروائی کرتے ہوئے  چار خطرناک دہشت گردوں حافظ نور، ذکریا ، مظفر اور معیزکوگرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے بتایا کہ القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے افغانستان میں جنگی تربیت لی تھی گرفتار ملزموں میں شامل حافظ نور  خود کش جیکٹ بنانے کا ماہر ہے ۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد وزیرستان میں فوج سے برسر پیکار رہےانہوں نے کراچی میں شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور امام بارگاہوں پر حملے کیےملزم اغوا برائے تاوان اور بھتہ کے ذریعے رقم افغانستان بھجواتے تھے ۔  دہشت گردوں کے قبضے سے  دو خود کش جیکٹ، چار دستی بم  پستول  اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔