Friday, May 3, 2024

سیالکوٹ : بھتہ نہ دینے پر جرائم پیشہ افراد  نے خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

سیالکوٹ : بھتہ نہ دینے پر جرائم پیشہ افراد  نے خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بناڈالا
November 13, 2016
سیالکوٹ(92نیوز)سیالکوٹ میں ملزموں نے جگا نہ دینے پر  خواجہ سرا کو برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور نو خواجہ سراؤں کےسر مونڈ دئیے، تھانہ صدر نے دو ملزموں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے  جبکہ مرکزی ملزم  ججہ بٹ  کی گرفتاری  کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  زمین پھٹی نہ آسمان گرا سیالکوٹ میں بدمعاشوں نے خواجہ سرا کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ پکی کوٹلی کا رہائشی ججہ بٹ تیرہ  ساتھیوں سمیت خواجہ سراؤں کے مکان میں آ دھمکا اور جگا ٹیکس نہ دینے پر شنایا نامی خواجہ سرا کو چمڑے کی  بیلٹ سے وحشیانہ انداز میں پیٹنا شروع کردیا۔  ملزموں نے خواجہ سرا کو برہنہ کرکے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ خواجہ سرا کی درد بھری چیخوں نے بھی ظالموں کادل نرم نہیں کیا ۔  ملزموں نے  دھمکیاں  دیتے ہوئے  نو خواجہ سراؤں کے سر کے بال بھی مونڈ دئیے۔ واقعہ سامنے آنے پر  ڈی ایس پی صدر  نے  پولیس کی تین  ٹیمیں  تشکیل  دے دیں  جو ملزموں کی  گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی  ہیں۔