Friday, May 10, 2024

پنجاب پولیس نے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن سے پہلے ہی پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

پنجاب پولیس نے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن سے پہلے ہی پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع  کردیا
October 30, 2016
لاہور(92نیوز)بڑے صوبے میں بڑا  ایکشن  پنجاب  میں کپتان کے کھلاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع  ہو چکا ہے شہرشہر  پی  ٹی  آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے  گھروں پر  چھاپے مارے جار ہے ہیں اداکار کاشف محمود اور اسی سال کے شہری سمیت  پولیس نے سیکڑوں کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کاونٹ ڈاؤن کا  آغاز ہوتے  ہی پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن  شروع ہوگیا ہے ۔ اٹک  سے  بہاولپور  اور  ڈیرہ  غازی خان  سے لاہور تک پولیس حرکت میں  آ گئی اور  پی  ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو  پولیس چن چن کر  گرفتار کر  رہی ہے صوبائی دارالحکومت  میں  چار سو ستر  کارکنوں کی  گرفتاری کے لئے پولیس  ایکشن میں آ چکی ہے اور  کھلاڑیوں کی  پکڑ  دھکڑ  جاری ہے ویلنشیا  ٹاؤن سے  اداکار کاشف محمود کو پولیس نے  گرفتار کر لیا  فیصل آباد پولیس نے جھنگ روڈ سے پی ٹی آئی کے دو  رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ٹوبہ ٹیک سنگھ  سے  سابق ناظم چو دھری اشفاق کو  گرفتار کرلیا  گیا  جبکہ  پولیس کے  چھاپوں کے دوران خواتین سے بد تمیزی بھی کی گئی ہے ۔ سیالکوٹ  سے  گرفتار ہونے والوں میں  80 سال کا  بزرگ  بھی شامل  ہے حافظ  آباد ،شیخوپورہ  سرگودھا خوشاب میانوالی  خانیوال جھنگ  چیچہ  وطنی اور  کبیر والہ  میں   پولیس نے پی  ٹی  آئی کارکنوں کے  گھروں  پر چھاپے  مارے  اور د رجنوں کارکنوں کو  گرفتار کر لیا۔ ملتان میں  بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں  کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن  جاری ہے   پی ٹی  آئی  کے ایم این اے  عامر ﮈوگر کے گھر  پر  چھاپہ مارا  گیا تاہم  گھر میں نہ ہونے  کے باعث  پولیس انہیں  گرفتار نہیں کرسکی  ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے  ایم پی اے احمد علی دریشک  کی رہائش گاہ  پر چھاپا مارا  جبکہ شہر کے مختلف مقامات  سے  متعدد کارکنوں کو  گرفتار کرکے انہیں نامعلوم   مقام  پر منتقل کردیا گیا ہے۔