Wednesday, May 1, 2024

سیاسی رہنماؤں نے ایم کیو ایم لندن کے خلاف کریک ڈاؤن کو درست قرار دیدیا

سیاسی رہنماؤں نے ایم کیو ایم لندن کے خلاف کریک ڈاؤن کو درست قرار دیدیا
October 22, 2016
کراچی(92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن کی دوبارہ متحرک ہونےکی تمام  کوششیں ناکام ہوگئیں اور  ارکان چھپتے  پھر رہے ہیں جبکہ سیاسی رہنماؤں نے ایم کیو ایم لندن کے خلاف کریک ڈاؤن کو درست  قرار دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق قائداعظم کے پاکستان کےخلاف نعرے لگانے والی جماعت کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا اور بچے کھچے رہنما بھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں کراچی پریس کلب کےسامنے  ہونے والی گرفتاریوں سے پہلے  خورشید شاہ نے ایم کیو ایم لندن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا اور شام کو ان کی کہی  بات  پوری ہو گئی۔ تحریک انصاف کے  عمران اسماعیل نے  رینجرز  کے اقدام کو  درست  قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن  جماعت کو سیاست کی اجازت نہیں  ملنی  چاہئے ۔ سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا  کہ ایم کیو ایم کے بانی ملک  دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں انہیں اور ان کی جماعت کو پاکستان میں دوبارہ سرگرمیاں شروع  نہ کرنےدی جائے اور پابندی  لگائی  جائے ۔