Friday, May 3, 2024

سی پیک سے علاقے میں خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی : وزیراعظم

سی پیک سے علاقے میں خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی : وزیراعظم
November 13, 2016
گوادر(92نیوز)پاکستان نےترقی وخوشحالی کی جناب ایک بڑاقدم اٹھادیا۔گوادربندرگاہ فعال ہوگئی۔سی پیک کے راستے پہلا تجارتی قافلہ روانہ ہوگیا۔وزیراعظم نےافتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ سی پیک سےعلاقے میں خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ تفصیلات کےمطابق دشمن کےناپاک ارادےخاک میں مل گئے خواب  حقیقت میں بدل گیا۔تمام  رکاوٹوں،سازشوں  اوردہشت گردحملوں کےباوجود گوادربندرگاہ فعال ہوگئی۔ اقتصادی راہداری منصوبے کی پہلی کھیپ  اپنی مزل کی جانب چل پڑی۔ آج پاکستانی تاریخ کاسنہرادن تھاجب  گوادر کی بندرگاہ سے تجارتی سامان کی عالمی منڈیوں کی   ترسیل  کاآغازہوا۔وزیراعظم نےپہلےتجارتی  کارگوقافلےکوعالمی منڈیوں  کی جانب روانہ کردیا۔ اس سےقبل پر وقار افتتاحی تقریب  کااہتمام کیاگیا جس میں وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور مختلف ممالک کے سفیربھی شریک ہوئے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نواز شریف نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ سی پیک سے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔منصوبےسے پاکستان اور چین کے علاوہ اس خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ گوادر میں آزاد تجارتی زون کےلئے زمین مختص کردی گئی ہے۔انہوں نے پاک بحریہ کی کوششوں کو بھی سراہااور منصوبوں کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لینے پرآرمی چیف جنرل راحیل  شریف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر پورٹ کی انتظامی ذمہ داریاں چین کے سپرد کردی گئی ہیں۔چین گوادر پورٹ کے ذریعے ہی اپنی درآمدات اور برآمدات کرے گا۔